شہبازگِل کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Oct 25, 2023 | 11:54:AM
شہبازگِل کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فرزانہ صدیق) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شہبازگِل کے بغاوت پراکسانےکےکیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔

بغاوت پر اکستانے کے مقدمے میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گِل کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے مقدمے میں شریکِ ملزم عمادیوسف کے خلاف ٹرائل ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے بڑا مطالبہ کر دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے بغاوت پر اکستانے کے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے شریکِ ملزم عمادیوسف کے خلاف ٹرائل ختم کرنے کی ڈائریکشن دی، شریک ملزم عمادیوسف کی حد تک کیس میں ٹرائل ختم کیاجاتاہے۔

فاضل جج نے سماعت کو سمیٹتے ہوئے حکم دیا کہ کیس میں اشتہاری شہبازگِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتےہیں۔ عدالت نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ شہبازگِل جب بھی نظر آئیں، گرفتار کرکےعدالت پیش کیا جائے۔