بھارت کو شکست، یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی

Oct 25, 2021 | 22:26:PM
پاکستان کے ہاتھوں، شسکت کے بعد، ڈانس ویڈیو
کیپشن: یاسر حسین، ویرات کوہلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی۔
انسٹاگرام پر یاسر حسین نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ انڈین پریمئر لیگ کے پریکٹس سیشن کے دوران بنائی گئی تھی۔اس ویڈیو میں ویرات کوہلی گراؤنڈ میں بیٹھے بڑا ہی دلچسپ ڈانس کررہے ہیں جبکہ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں نصیبو لال کا معروف گیت ’لونگ نک دا‘ چل رہا ہے جوکہ میمرز کی جانب سے لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شرمندگی۔۔خوف۔۔نیوزی لینڈ کے کپتان کاپاکستان سے میچ سے قبل اہم بیان سامنے آگیا
یاسر حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو‘۔اداکار نے کہا کہ ’پاک بھارت میچ اور کوہلی کا یہ ڈانس بہت شاندار ہے‘۔ا±نہوں نے بھارت کے اگلے میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر محمد حفیظ کی اہلیہ کی پاک بھارت میچ دیکھتے تصویریں وائرل