قومی کرکٹر محمد حفیظ کی اہلیہ کی پاک بھارت میچ دیکھتے تصویریں وائرل 

Oct 25, 2021 | 19:20:PM
قومی کرکٹرز کے اہلخانہ، ٹیم کی حمایت، دبئی پہنچے
کیپشن: محمد حفیظ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کیلئے جہاں دنیا بھر سے لوگ آئے وہی قومی کرکٹرز کے اہلخانہ بھی اپنی ٹیم کی حمایت کیلئے دبئی پہنچے اور بھارت کیخلاف پاکستان کی تاریخی فتح کا جشن بھی منایا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا اہم ترین میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی ۔میچ کو دیکھنے کیلئے بالی ووڈ سٹار اکشے کمار، پریتی زنٹا اور دیگر گراﺅنڈ پہنچے پاکستان سے بھی بہت سی شوبزشخصیات نے بھی میچ دیکھا،وہیں قومی کرکٹرز کے اہلخانہ نے بھی سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا، کپتان بابراعظم کے والد پاکستان کی تاریخی فتح پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر ڈریسنگ روم کے مناظر دیکھ کر آپ بھی جھو م اٹھیں گے۔۔ویڈیو وائرل
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈ محمد حفیظ کی فیملی بھی سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا، قومی کرکٹر کی اہلیہ کی سٹیڈیم میں میچ دیکھتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں،تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد حفیظ کی اہلیہ انکلوژرمیں کھڑی تصویر بنوا رہی ہیں جبکہ سٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ یہاں خود آ جائیں اور کٹ پہن کر دیکھیں ،ویرا ت کوہلی بھارتی میڈیا پر برس پڑے