آپ یہاں خود آ جائیں اور کٹ پہن کر دیکھیں ،ویرا ت کوہلی بھارتی میڈیا پر برس پڑے

Oct 24, 2021 | 23:53:PM
ویرات کوہلی،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت میڈ
کیپشن: ویرات کوہلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے بھارتی ٹیم کو 10وکٹوں سے ہرایا،اس سے متعلق بھارتی میڈیا کی بے جا تنقید پر ویرات کوہلی بھی پھٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی صحافی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے پوچھا کہ کیا آپ نے پاکستان کو ہلکی ٹیم سمجھا تھا،جس پر ویرات کوہلی برس پڑے، ویرات نے کہا کہ کاش آپ یہاں خود آ جائیں اور کٹ پہن کر دیکھیں، پاکستانی ٹیم کو کبھی بھی ہلکا نہیں لے سکتا، یہ وہ ٹیم ہے جو دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ڈھیر کر سکتی ہے۔

دوسری جانب بابراعظم نے بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا۔بابر کہتےہیں کہ پوری ٹیم کی کوشش سےکامیابی ملی،شاہین شاہ آفریدی کی باؤلنگ سےاعتمادمیں اضافہ ہوا،کوشش تھی جتناآگےجائیں گے ہمارےلیےاچھاہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ہار کے ساتھ ہی سو شل میڈیاپر انڈین ٹیم کےکھلاڑیوں کیخلاف میمز کا طو فان