شرمندگی۔۔خوف۔۔نیوزی لینڈ کے کپتان کاپاکستان سے میچ سے قبل اہم بیان سامنے آگیا

Oct 25, 2021 | 22:09:PM
پاکستان کے ساتھ، کل کے میچ، بدلہ نہ سمجھا جائے
کیپشن: کیوی کپتان کین ولیمسن ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کل کھیلا جائےگا،کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے، ہم نے حکومت کی ایڈوائس پر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا تھا، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر محمد حفیظ کی اہلیہ کی پاک بھارت میچ دیکھتے تصویریں وائرل
میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی بہت شاندار ہے،وہ بہت مضبوط ٹیم ہے لیکن ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستان نے کل کے میچ میں شاندار پرفارمنس دکھائی، وہ پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، پاکستان ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کیخلاف تاریخی فتح: آئی سی سی نے مومن ثاقب کی ویڈیو شیئر کردی
پاکستان میں میچ سے آدھا گھنٹہ پہلے سیریز اچانک منسوخ کرکے اپنے ملک واپس جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کیوی کپتان نے کہا کہ یہ بہت ہی مایوس کن صورتحال تھی ، ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے جو بہت ہی شرمناک تھا، بھارت کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کا جیت کا مومینٹم بن گیا ہے لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ یہ بدلے کا میچ ہے، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے، امید ہے کہ پاکستان بدلے کی سوچ لے کر میدان میں نہیں اترے گا۔ دونوں ٹیموں کے اچھے تعلقات ہیں اور سالوں سے آپس میں کرکٹ کھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو کراو¿ڈ کی طرف سے ہمیشہ اچھی سپورٹ ملی ہے اور ہمارے خلاف میچ میں بھی انہیں سپورٹ ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر پاک فوج کے جوانوں کی جشن مناتے ویڈیو وائرل