بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر پاک فوج کے جوانوں کی جشن مناتے ویڈیو وائرل 

Oct 25, 2021 | 21:45:PM
ٹی 20ورلڈکپ، بھارت کیخلاف تاریخی فتح، پاک فوج
کیپشن: پاک بھارت میچ کا منظر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر پاک فوج کے جوانوں کی جشن مناتے ہوئے مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک بھارت میچ کو صدرڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر وفاقی وزرا نے دیکھا اور پاکستان کی تاریخی کامیابی پر قوم اور قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے اس شاندار فتح کا جشن اپنے طور پر منایا،اس اہم ایونٹ میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر کشمیری بھی کسی سے پیچھے نہ رہے پاکستانی پرچم اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
بھارت کیساتھ میچ پر پاک فوج کے جوان بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ،انہوں نے پورا میچ براہ راست ٹی وی پر دیکھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بابر اعظم نے وننگ شاٹ لگائی۔ پاک فوج کے جوانوں نے ایک دم کھڑے ہو کر  بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیا  ،ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کے جذبے کو سراہا جارہاہے۔تاہم اس ویڈیو کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ جوانوں نے کس جگہ بیٹھ کر میچ دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر محمد حفیظ کی اہلیہ کی پاک بھارت میچ دیکھتے تصویریں وائرل