پیسے کی خاطر ڈرامہ بلبلے صرف ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا، نبیل ظفر

Nov 25, 2023 | 21:42:PM
پیسے کی خاطر ڈرامہ بلبلے صرف ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا، نبیل ظفر
کیپشن: اداکار نبیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار نبیل ظفر نے مشہور کامیڈی ڈرامہ بلبلے بنانے کی وجہ بتادی ۔

نبیل ظفرنے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دراصل 2009تک ان کی مالی حالت کمزور ہو چکی تھی اور ان کے بچے بھی ہوچکے تھے، جن کی تعلیم اور دیگر اخراجات کےلئے وہ پریشان تھے۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کے اخراجات کےلئے پیسے بنانے کے چکر میں انہوں نے پہلے اپنا پروڈکشن ہاﺅس بنایا اور پھر ادھار پر بلبلے بنایا۔نبیل ظفر کے مطابق انہوں نے ہدایت کار اور ڈراما لکھاری کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ابھی ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، وہ جیسے ہی ڈرامے کو فروخت کریں گے اور انہیں پیسے ملیں گے تو وہ انہیں پیسے دے دیں گے۔انہوں نے بتایاکہ خرچہ بچانے کےلئے انہوں نے خود بھی بلبلے میں کردار ادا کیا اور انہوں نے اس وقت ڈرامے کو چینل کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا۔اس مزاحیہ ڈرامے کو 2009میں نشر کیا گیا تھا اور یہ ڈراما اتنا مقبول ہوا کہ یہ کئی سال تک مسلسل چلتا رہا اور پھر اس کے مزید سیزن بھی بنائے گئے۔مذکورہ ڈرامے کی کہانی علی عمران جب کہ ہدایات رانا رضوان نے دی تھیں اور اس میں نبیل ظفر کے علاوہ عائشہ عمر، حنا دلپذیر اور محمود اسلم نے مرکزی کردار ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آندھی، تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی