سندھ ہائیکورٹ بار انتخابات ؛صدارتی نشست پر ریحان عزیز کامیاب قرار

Nov 25, 2023 | 20:45:PM
سندھ ہائیکورٹ بار انتخابات ؛صدارتی نشست پر ریحان عزیز کامیاب قرار
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ بار انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز جمالی)سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، صدارتی نشست پر ریحان عزیز ملک 1626 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے،صدارتی نشست پر ایڈووکیٹ وہاب بلوچ 631 جبکہ ایمل کاسی 1200 ووٹ لے سکے ۔
نائب صدر کی نشست پر زبیر احمد ابڑو 1600 ووٹ لیکر فاتح قرار،نائب صدر کی نشست پر ایڈووکیٹ فرحان ضیا1044 اور محمد آزاد 688 ووٹ لے سکے ،جنرل سیکرٹری کی نشست پر بیرسٹر سرفراز میتلو 2129 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے۔
نتائج کے مطابق تہماسپ رشید رضوی 1197، عشرت غزالی 63 جبکہ محمد اجمل اعوان 49 ووٹ لے سکے ،خازن کی نشست پر محمد حاکم شر 1895 ووٹ لیکر کامیاب قرارہو گئے، محمد یاسین شاہد 1312 ووٹ لے سکے ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر غلام اصغر پٹھان 1748 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر امیدوار فیصل احمد 434 جبکہ محمد ساجد عباسی 1243 ووٹ لے سکے ۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، اہم خبر آگئی
خواتین کی مخصوص نشست ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری پر گلناز کوثر 1179 ووٹ لیکر فاتح قرارپائیں،جبکہ فائقہ امین 884، فوزیہ مشتاق 441، محمودہ سلمان 435، رخشندہ وحید 221 اور صیحرینہ رفیق 230 ووٹ لی سکیں۔
ممبر منیجنگ کمیٹی میں عامر رضا، عدنان علی، امجد حسین، عشرت صدیق، محمد علی، محمد اقرار، محمد نعیم، اور زیب النساکامیاب قرارپائے۔

یہ بھی  پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آندھی، تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی