سونے کی قیمت مزید کم، ریٹ کتنا گرا،اہم خبر آ گئی

Nov 25, 2023 | 12:09:PM
سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی، ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی، ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

آج سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی کے بعد ملک میں 24قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 542 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ84 ہزار 757 روپے پر ہے جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 69 ہزار 360 روپے ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں سونے کی موجودہ قیمت2 ہزار2 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 928 روپے تھا۔