تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ  بارش کی پیشگوئی

Nov 25, 2023 | 09:52:AM
 تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ  بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  لسبیلہ،گوادراورجیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں  سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

نوکنڈی،چاغی،دالبندین، قلات،خضدار،نوشکی، خاران،پنجگور،کیچ،تربت،پسنی اورمکران میں بارش کی پیشگوئی ہے،سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال،ملتان اور بہا ولپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں ا سموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلودرہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل سستا ہو گیا

 کراچی میں موسم آج بھی خشک رہے گا ، مغربی ہواؤں کے زیر اثر شہر میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،ائیرکولیٹی انڈکس کے مطابق کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر موجود ہے