ضیااور مشرف دور میں بھی اتنے برے حالات نہیں تھے جتنے ۔۔۔معروف اداکارہ کا عمران حکومت سے بڑا شکوہ 

Nov 25, 2021 | 21:56:PM
اداکارہ عفت عمر، عمران خان، حکومت، شکوہ
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ عفت عمر نےعمران خان کی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عوام کو خواب دکھا کر چکنا چور کردیئے۔

عفت عمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان نعمان اعجاز کے ایک سوال کے جواب میں سیاست کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ’وہ ضیا الحق کے دور میں پلی بڑھیں اور پھر پرویز مشرف کا دور بھی دیکھا لیکن اتنے برے حلات نہیں تھے جتنے اب ہوگئے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ دونوں دور عمران خان کے دور کے مقابلے میں بہت بہتر تھے، اس وقت معاشی صورتحال اتنی خراب نہیں تھی جتنی اب ہوگئی ہے‘۔
عفت عمر نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولا، انہوں نے عوام کو خواب دکھائے اور پھر سب چکنا چور کردیئے‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھی سیاست دان نہیں بنیں گی، چاہے انہیں اس حوالے سے پیشکش بھی کی جائے کیونکہ سیاست دان کوبہت زیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اور وہ ایسا نہیں کر سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو بڑی خوشخبری مل گئی