گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو بڑی خوشخبری مل گئی

Nov 25, 2021 | 21:39:PM
سرکاری ٹی وی، سابق فاسٹ بولر، شعیب اختر
کیپشن: شعیب اختر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کو بڑی خوشخبری مل گئی۔سرکاری ٹی وی نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام میں مستعفی ہونے پر سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر کے خلاف 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔سرکاری ٹی نے شعیب اختر کے خلاف لگائے گئے الزامات واپس لے لئے ۔عدالت نے دعویٰ واپس لینے کی بنیاد پر کیس خارج کردیا۔سرکاری ٹی وی کے وکیل نے بتایا کہ شعیب اختر سے صلح ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ سرکاری ٹی وی کے سپورٹس پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے لائیو پروگرام کے دوران سابق فاسٹ بولر کیساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر شعیب اختر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چھت پر گانا ۔۔علیزے شاہ نے نئی ویڈیو شیئر کردی