منیٰ میں روح پرور مناظر، لبیک اللہم لبیک کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) منیٰ میں روح پرور مناظر، لبیک اللہم لبیک کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی،آج 8 ذوالحج، پاکستانی عازمینِ حج نے منیٰ میں یومِ ترویہ عبادات میں گزارا۔
شدید گرمی کے باعث عازمینِ حج نے دن کا بیشتر وقت خیموں میں گزارا،شام کو موسم خوشگوار ہوتے ہی منیٰ کی گلیوں اور سڑکوں پر عازمینِ حج کی چہل پہل بڑھ گئی،دنیا بھر سے آئے تقریباً 20 لاکھ فرزندانِ اسلام اس وقت منیٰ میں موجود ہیں۔
پاکستانی عازمینِ حج نے منیٰ میں ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کیں،عازمینِ حج رات کے کھانے کے بعد میدان عرفات روانگی کی تیاری کریں گے،منیٰ سے میدانِ عرفات کی جانب اولین قافلوں کی روانگی سر شام شروع ہو جائے گی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق کل 9 ذوالحج کو عازمینِ حج رکن اعظم وقوفِ عرفات کریں گے،کل ظہر کی نماز سے قبل تمام عازمینِ حج میدانِ عرفات پہنچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی ملاقات