ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ہمیں لگا کہ رضوان کو کپتانی سے ہٹانا چاہیے،ہیڈکوچ

May 25, 2026 | 20:56:PM
ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ہمیں لگا کہ رضوان کو کپتانی سے ہٹانا چاہیے،ہیڈکوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کہاکہ ان کاکہناتھا کہ میرے آنے سے قبل رضوان ٹی ٹونٹی سکواڈ کاحصہ تھے نہ کپتان تھے،ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ہمیں لگا کہ رضوان کو کپتانی سے ہٹانا چاہیے،رضوان کی کپتانی میں قومی کرکٹ ٹیم پرفارمنس نہیں دےرہی تھی،جب سے میں کوچ بنا ہوں رضوان ٹی ٹونٹی نہیں کھیل رہے۔

مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں گزشتہ دس روز سےکیمپ کررہےتھے،کھلاڑیوں میں گزشتہ ایک سال سےاعتماد میں اضافہ ہواہے

ہیڈکوچ کاکہناتھا کہ انفرادی پرفارمنس دیکھی جاتی ہے، یا پھر ٹیم کاسوچاجاتاہے،بنگلادیش سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیاگیا،محمدرضوان دورہ بنگلادیش کے سکواڈ کابھی حصہ تھے،ورلڈکپ آئندہ سال ہے، ہمیں مزید آپشنز پر غور کرناہے،جو دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کرتےوہی رضوان کےساتھ بھی کیاہے،دس ون ڈے ورلڈکپ سے قبل ناکافی ہیں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ پاورپلے میں رنز اور وکٹیں لینے پر کام کرناہے جو ہم گزشتہ ایک سال سےنہیں کرپارہے،مڈل اوورز میں سٹرائیک ریٹ پر کام کرناہے تاکہ پریشر کو کم کیاجاسکے،ان کاکہناتھا کہ آسٹریلیا کا ون ڈے ریکارڈ ہمیشہ سے بہترین رہاہے،پاکستان کئی بار آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دینے میں ناکام رہا،مجھے نہیں معلوم سلمان علی آغا کی نائب کپتانی کے اعلان کے حوالے سے،سلمان علی آغا گزشتہ پانچ سیریز سے نائب کپتان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عید پر گیس فراہمی کے حوالے سے خوشخبری!

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: