عیدالاضحیٰ:کانگو وائرس کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ

May 25, 2026 | 09:50:AM
عیدالاضحیٰ:کانگو وائرس کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری قربانی کے لیے جانور خریدتے اور سنبھالتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

 عیدالاضحیٰ کے دوران جانوروں پر چیچڑ مار اسپرے ضرور استعمال کریں۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ قربانی کے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس کا استعمال کیا جائے۔

مزید پڑھیں:ٹرائینگولر سیریز، قومی ویمن کرکٹ ٹیم آئرلینڈ روانہ

 جانوروں کے خون اور آلائشوں کو براہِ راست ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ کانگو وائرس چیچڑ کے کاٹنے یا متاثرہ جانوروں کے خون سے منتقل ہوتا ہے۔

 بخار، جسم میں درد یا خون بہنے کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔

طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہری صفائی اور حفاظتی اصولوں کا خاص خیال رکھیں۔