مودی حکومت تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند

May 25, 2026 | 09:23:AM
مودی حکومت تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سچ کی آوازسے خوفزدہ مودی سرکارجین زی کی زورپکڑتی تحریک اورعوامی تنقید کودبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ،انتہا پسندنااہل مودی حکومت نے نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بلا ک کردیئے۔

پارٹی کی آن لائن مہم کوچند ہی دنوں میں کروڑوں افراد نے فالوکیا جبکہ ہزاروں نوجوان اس میں شمولیت اختیارکر چکے ہیں۔

بھارتی جریدے دکن کرانیکل کے مطابق پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے کہا ہے کہ ہیکنگ اوربندش کے باعث تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی کھوچکی ہے۔

 بھارتی جریدہ کے مطابق ابھیجیت دپکے نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے ،تنظیم نے تعلیمی نظام کی ناکامی اورپیپر لیک پروزیرِتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کی مہم چلائی۔

دکن کرانیکل کے مطابق ابھیجیت دپکے نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس مہم کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی ایم پی اے  کے گھر پر امن دشمنوں کا وار،بڑی خبر آ گئی

ماہرین کےمطابق فی الحال تویہ سوشل میڈیاکی حدتک سیاسی طنزیہ تحریک ہے مگراس کے پیچھے بے روزگاری، پیپرلیک اوردیگر مسائل پرنوجوانوں کاغصہ ہے۔

تحریک کی مقبولیت کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا کہ آیا یہ نیپال اوربنگلہ دیش کی طرزپرجین زی کی انقلابی تحریک کی شکل اختیارکرسکتی ہے۔