لودھراں: تیزگام ٹرین حادثے کے 12 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود ٹریک بحال نہ کیے جاسکے

Mar 25, 2026 | 10:21:AM
 لودھراں: تیزگام ٹرین حادثے کے 12 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود ٹریک بحال نہ کیے جاسکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )لودھراں میں تیز گام ٹرین کو حادثے کے 11 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال نہ کیے جاسکے۔

گزشتہ شب آدم واہن کے قریب تیزگام کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

 تیز گام ٹرین کو حادثے کے 12 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال نہیں کیے جاسکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:اربوں روپے کی ڈیل،IPL  کی بڑی ٹیم فروخت ہو گئی

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہےکہ ٹریک کو بحال کرنے کیلئے  امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مزید 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں جب کہ کراچی ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس لودھراں اسٹیشن پر کھڑی ہیں۔

حکام کے مطابق مسافروں کوسرکٹ ہاؤس میں بھی ٹہرایا گیا جب کہ متاثرہ ٹرین کراچی روانہ کردی گئی ہے۔