ایران جنگ اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعدٹرمپ کی مقبولیت میں کمی 

Mar 25, 2026 | 10:10:AM
 ایران جنگ اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعدٹرمپ کی مقبولیت میں کمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران جنگ اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی۔
برطانوی خبر ایجنسی کے سروے کے مطابق امریکی صدر بننے کے بعد اب ڈونلڈٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہوکر 36 فیصد پر آ گئی ہے۔
سروے کے مطابق صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت 47 سے 40 فیصد تک رہی تھی.

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں اختلافات عروج پر، سابق سربراہ سی آئی اے ٹرمپ پر برس پڑے

سروے کے مطابق61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملوں کے فیصلے کی مخالفت کی جبکہ 35 فیصد امریکیوں نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کی ہے۔