ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں،پشاور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

Mar 25, 2024 | 21:30:PM
ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں،پشاور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سنی اتحاد کونسل کی جانب سے   مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا جب کہ مختصر فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے 14 مارچ کو سنایا تھا،عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے پاس صوبے تک مخصوص نشستوں کے کیسز سننے کا اختیار ہے،الیکشن کمیشن کا دیگر سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہے۔

 عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل خواتین مخصوص نشست کی حق دار نہیں ہے،مقررہ وقت گزرنے کے بعد مخصوص نشست کی لسٹ جمع نہیں کرائی جا سکتی، درخواست گزار کی جانب سے یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ یہ مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہیں ہو سکتیں، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ، اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے،پشاور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ جنرل الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، مخصوص نشستوں پر حق جنرل الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعت کا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’’باہر آؤ تمہیں بتاتا ہوں ‘‘شیر افضل مروت کی کور کمیٹی اجلاس میں ساتھی رکن سے بدتمیزی