پرنسپل کے بعد ممبر ایچی سن کالج بورڈ آف ڈائریکٹرز سید بابر علی بھی مستعفی

Mar 25, 2024 | 15:45:PM
پرنسپل کے بعد ممبر ایچی سن کالج بورڈ آف ڈائریکٹرز سید بابر علی بھی مستعفی
کیپشن: ایچیسن کالج
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پرنسپل ایچیسن کالج کے بعد ممبر ایچی سن کالج بورڈ آف ڈائریکٹرز سید بابر علی بھی مستعفی ہوگئے۔
سیدبابرعلی نےگورنر پنجاب،چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایچی سن کالج کواستعفیٰ دیدیا،سید بابر علی نے کہا ہے کہ صحت اوربڑھاپےکےباعث بورڈ،مینجنگ کمیٹی سےاستعفیٰ دیتاہوں،ایچی سن کالج سےمیری وابستگی بطورطالبعلم 1934 سے ہے،کئی عمارتوں کی تعمیروپرانی عمارت کی مرمت کیلئےفنڈریزنگ کی،پرنسپل مائیکل تھامسن نےدوسرےپرنسپلزکی نسبت کالج کیلئےزیادہ محنت کی۔
مستعفی ہونیوالے ممبر نے کہا ہے کہ مائیکل تھامسن 3نئےبورڈنگ ہاؤسزکیلئےفنڈزاکٹھاکرنےمیں کامیاب رہے،مائیکل تھامسن نےبورڈزکی تعداد کو150سے5001تک بڑھایا،مائیکل تھامسن کی سرپرستی میں تینوں سکولزمیں تدریس کامعیارکافی حد تک بہتر ہوا ،ایچی سن نےاب سے پہلےکبھی بھی بہترحتمی تعلیمی نتائج حاصل نہیں کیےتھے۔

ضرورپڑھیں:گورنر پنجاب سے اختلافات ،ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن مستعفی
ان کا کہنا تھا کہ ہمارےطلبانےامریکاکی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پہلےسےزیادہ تعدادمیں داخلہ حاصل کیا،مائیکل تھامسن نےاپنےدورمیں جوشاندارشراکت کی ہےاسےتسلیم کیاجانا چاہیے۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب انجنئیر بلیغ الرحمان سے اختلافات پر پرنسپل ایچی سن کالج مستعفی ہوگئے ہیں ۔