برازیل میں طوفان ،بارشوں نے تباہی مچادی،  25 افراد ہلاک ،نظام زندگی درہم برہم 

Mar 25, 2024 | 11:52:AM
برازیل میں طوفان ،بارشوں نے تباہی مچادی،  25 افراد ہلاک ،نظام زندگی درہم برہم 
کیپشن: تباہی کے مناظر
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور طوفان نے ہر طرف تباہی مچادی ،مختلف حادثات میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں لوگ بےگھر ہو گئے، ریو ڈی جنیرو میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسپیریتو سانتو میں 17 اموات ہوئی اور متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

برازیل کے ریسکیو حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو اور اسپیریتو سانتو میں صورتحال انتہائی خراب ہے اور ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے رضا کارانہ کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے ریو ڈی جنیرو میں بارش کے باعث تباہ ہونے والے گھر کے ملبے سے 16 گھنٹے بعد ایک بچی کو بحفاظت باہر نکالا، بچی کے ساتھ اس کے والد کی لاش بھی نکالی گئی جس نے بچی کو بچا رکھا تھا۔

ضرورپڑھیں:بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
یاد رہے کہ اس سے قبل فروری 2022 میں بھی شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث 241 افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے تھے۔