پولیس کی اہم کارروائی ۔پشاور دھماکے میں ملوث 1ملزم ہلاک

Mar 25, 2022 | 10:41:AM
ایک ملزم ہلاک، فائل فوٹو
کیپشن: ایک ملزم ہلاک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں  سے2 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک دہشتگرد جوابی کارروائی میں مارا گیا جب کہ 2 دہشتگرد فرار ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق  پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کوچہ رسالدار مسجد دھماکے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث دہشتگرد  ہلاک ہوگیامحکمہ انسداد دہشتگردی (سی ڈی ڈی) کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے ارمڑ  میں  خفیہ اطلاع  پر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ2 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک دہشتگرد جوابی کارروائی میں مارا گیا جب کہ 2  دہشتگرد فرار ہوگئے پولیس نے مزید کہا ہے کہ مارے گئےدہشتگرد کا تعلق داعش سے ہے  جس کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق دہشتگرد دانیال کوچہ رسالدار دھماکا، ٹریفک وارڈنز کی ٹارگٹ کلنگ، جلوزئی موبائل وین حملہ، ستنام سنگھ اور پادری ولیم سراج کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:    بنی گالہ میں جادو ٹونہ کیلئے منوں مرغیوں کا گوشت جلایا جاتا ہے،شہباز شریف