بی بی سی اردوکی غیر مصدقہ اور بے بنیاد خبر کی اشاعت پر وزارتِ اطلاعات و نشریات کا سخت احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) بی بی سی اردوکی غیر مصدقہ اور بے بنیاد خبر کی اشاعت پر وزارتِ اطلاعات و نشریات نےسخت احتجاج کرتے ہوئے آزاد کشمیر سے متعلق جعلی خبر پر بی بی سی اردو کے سامنے سخت سرکاری احتجاج اور باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے ۔
وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق مذکورہ رپورٹ غیر مصدقہ اور غیر ثابت شدہ الزامات پر مبنی تھی جبکہ سرکاری حقائق اور ریکارڈ پر موجود مؤقف کو نظر انداز کیا گیا، افسوسناک امر یہ ہے کہ بی بی سی اردو کی جانب سے غیر مصدقہ خبر کی اشاعت کا یہ پہلا واقعہ نہیں،بی بی کی جانب سے غیر تصدیق شدہ دعوؤں کی بار بار اشاعت ایک رجحان بنتی جا رہی ہے جس کی اصلاح کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں ۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے مزید کہا ہے کہ بی بی سی اردو نے آزاد جموں و کشمیرکے راستوں کی بندش کے حوالے سے حقائق کے برخلاف خبر شائع کی تھی،بی بی سی اردو کے بے بنیاد دعوے کو آزاد جموں و کشمیر حکومت بھی یکسر مسترد کر چکی ہے،بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو صحافتی اقدار کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے غیر مصدقہ، گمراہ کن اور بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے گریز کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کی پیشگوئی