استنبول میں پاکستان کی بجلی کمپنیوں کے متعلق روڈ شو، ترک انویسٹرز کی سرگرم شرکت

Jun 25, 2026 | 20:39:PM
 استنبول میں پاکستان کی بجلی کمپنیوں کے متعلق روڈ شو، ترک انویسٹرز کی سرگرم شرکت
کیپشن: استنبول میں پاور منسٹری کے روڈ شو میں ترکی اور پاکستان کے انرجی منسٹر شریک ہوئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)  وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے استنبول میں پاکستان کے پاور سیکٹر کے متعلق روڈ شو  کیا جس میں ترک سرمایہ کاروں نے گرم جوشی سے  شرکت کی۔
استنبول مین پاکستان کی وزارت توانائی کا یہ روڈ شو عالمی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے بین الاقوامی سرگرمیوں کے سلسلے کا پہلا مرحلہ تھا۔ روڈ شو میں پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جامع خاکہ پیش کیا گیا۔

آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی نجکاری کے مواقع سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے گئے ۔

تقسیم کار نظام میں گورننس بہتر بنانے اور نقصانات کم کرنے کیلئے نجی شعبے کی شمولیت پر زور دیا گیا  ۔

اس روڈ شو میں  پاور دویژن  کے حکام نے بتایا کہ  پاکستان میں قومی گرڈ کی توسیع کیلئے ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر منصوبے سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے گئے۔ ٹرانسمیشن منصوبوں کا مقصد بجلی کے بہاؤ کو مستحکم اور نظام کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانا ہے ۔
پانچ ڈسکوز میں 1 کروڑ 60 لاکھ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ پیش کیا گیا  ۔

پاور ڈویژن کے حکام نے مزید بتایا کہ اس روڈ شو میں اسمارٹ میٹر پروگرام کو ڈیجیٹلائزیشن کے نمایاں اقدام کے طور پر پیش کیا گیا ۔اس پروگرام سے گرڈ کی نگرانی بہتر بنانے اور بجلی نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 
روڈ شو میں سرمایہ کاروں نے  پاکستان کے پاور سیکٹر میں انویسٹمنٹ کے مواقع میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا  ۔ سرمایہ کاروں نے تکنیکی، مالیاتی اور ریگولیٹری امور سے متعلق سوالات کئے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور ان کی ٹیم نے سرمایہ کاروں کے سوالات کے  جوابات دیئے۔
وزارت توانائی  اویس لغاری نے بڑے پاور سیکٹر منصوبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔


وزارت توانائی کا مقصد  انرجی سیکٹر  کی ترقی کیلئے نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے۔
ترک سرمایہ کاروں کی روڈ شو مین سرگرم شرکت  پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول پر اعتماد کا اظہار ہے۔ 
روڈ شو میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری  کے ساتھ  پرائیویٹائزیشن کے مشیر محمع علی اور ترکیہ کے وزیر توانائی بھی شریک تھے۔اس روڈ شو میں پاکستان اور ترکیہ کے سینئر سرکاری حکام بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  صدر مملکت نے فنانس بل27-2026 کی منظوری دیدی