بھارتی اداکارہ لٹ گئی،آن لائن فراڈیئے نے کام دیکھا دیا

Jun 25, 2025 | 22:11:PM
بھارتی اداکارہ لٹ گئی،آن لائن فراڈیئے نے کام دیکھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی مشہور ٹی وی اور فلمی اداکارہ گار گی مشک پٹیل کو آن لائن گھر یلو سامان کی فروخت کے دوران دھو کہ دہی کا نشانہ بنایا گیا،  پولیس نے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق   اداکارہ گار گی مشک پٹیل کیساتھ دھو کہ دہی کا یہ واقعہ ممبئی کے علاقے والی میں پیش آیا ،جہاں پولیس نے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔فراڈ کرنیوالے شخص نے انہیں 45000 بھارتی روپے کا نقصان پہنچایا۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ گار گی مشک پٹیل نے حال ہی میں فیس بک پر ایک واشنگ مشین اور دیگر استعمال شدہ گھر یلو اشیاء فروخت کرنے کا اشتہار دیا تھا۔ جس پر نامعلوم شخص نے رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرُو‘ نے 16 دن میں 70 کروڑ روپے کمالیے