وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

Jun 25, 2025 | 22:01:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور فنانس بل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور فنانس بل بھی وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے اور وفاقی کابینہ نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، کب متوقع، اہم خبر آ گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: