پاکستانی جہازران عالمی تجارت کی ریڑھ کی ہڈی،انکی فلاح کیلئے وسیع اصلاحات لائیں گے،جنید انوار چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر ورائچ) وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی جہازران عالمی تجارت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں,ہازرانوں کی فلاح کے لیے وسیع اصلاحات لائیں گے.کورونا میں پاکستانی جہازرانوں نے غیر معمولی قربانیاں دیں.
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے عالمی یومِ جہازرانان پر اہم پیغام میں کہا ہے کہ جہازرانوں کے فلاحی فنڈ میں نمایاں توسیع کر دی گئی ہے،حادثات میں شہید یا زخمی جہازرانوں کے خاندانوں کی بھرپور مدد کی جائے گی.
وزارت بحری امور جدید تربیتی پروگرام متعارف کرا رہی ہے۔عالمی اداروں سے اشتراک سے اعلیٰ تربیت اور سرٹیفکیشن ممکن بنائیں گے۔پاکستانی جہازرانوں کی عالمی مسابقت کو مزید مضبوط کیا جائے گا.انہوں نےکہا بندرگاہوں اور شپ یارڈز کی جدید خطوط پر از سر نو تعمیر جاری ہے.بحری آپریشنز کی ڈیجیٹل تبدیلی حکومت کی اولین ترجیح ہے.پاکستان کو بحری شعبے میں عالمی لیڈر بنانے کا عزم رکھتے ہیں.سمندری تحفظ، حقوق اور روزگار کے مواقع میں وسعت لا رہے ہیں.ایک محفوظ، باوقار اور جدید سمندری پاکستان کی تشکیل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان