کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا

Jun 25, 2025 | 19:37:PM
کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اثر مارکیٹ پر برقرار ہے اور ڈالر دوسرے روز بھی سستا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 75 پیسے پر آگیا ہے۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران ڈالر 2 روپے تک مہنگا ہوگیا تھا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ امپورٹرز نے جنگ سے گھبرا کر درآمدی سودے قبل از وقت کرنے کیلئے ڈالر کی طلب بڑھا دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچا یا نہیں، ایران نے تصدیق کر دی