گاڑیوں سے مضر دھوئیں کے اخراج کے فری ٹیسٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

Jun 25, 2025 | 18:51:PM
گاڑیوں سے مضر دھوئیں کے اخراج کے فری ٹیسٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گاڑیوں کے اخراج میں کیمیائی مادوں کی جانچ کے عمل (ایمیشن ٹیسٹنگ) کی آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے جس سے شہری 31 اگست 2025 تک سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔
 مفت اخراج ٹیسٹنگ سسٹم (ETS) سروس ابتدائی طور پر 30 جون کو ختم ہونے والی تھی جس کے بعد حکومت نے لاہور بھر میں پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈیلرشپ پر اخراج کی جانچ کی ذمہ داری منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کی طرف سے منظور شدہ نئی توسیع کے ساتھ  مفت ٹیسٹنگ سروس اگست کے آخر تک جاری رہے گی  جس سے عوام کو بغیر کسی قیمت کے اپنی گاڑیوں کی جانچ کرانے کے لیے مزید وقت ملے گا۔

قبل ازیں، ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے محکمے کے سیکرٹری  راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ایک بار مفت سروس ختم ہونے کے بعد  ETS سے متعلقہ آپریشنز شہر میں کام کرنے والی تمام گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی مجاز ڈیلرشپ کو آؤٹ سورس کر دی جائیں گی۔

یہ ڈیلرشپ ای ٹی ایس مشینوں سے لیس ہوں گی اور ٹیسٹ کرنے کے لیے تربیت یافتہ عملہ ہوگا،شہریوں کو 400  روپے فی ٹیسٹ ادا کرنے ہوں گے۔

محکمہ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اس حکمت عملی کا مقصد گاڑیوں کے اخراج کی جانچ پڑتال کے عمل کو بڑھانا ہے، لاہور میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے،راجہ جہانگیر انور نے نوٹ کیا کہ سروس کو پرائیویٹ ڈیلرشپ پر منتقل کرنے سے کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا اور گاڑیوں کے مالکان کے لیے یہ عمل مزید آسان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ریڈیو پاکستان پشاور نے  2 کروڑ  بجلی کا بل ادا نہ کیا، نشریات6 روز سے معطل،چغل پورہ ٹرانسمیٹربند