ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہو ئیں ،سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا: ٹرمپ

Jun 25, 2025 | 13:50:PM
 ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہو ئیں ،سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا: ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، جنگ بندی سب کی کامیابی ہے۔

دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے واپس آگئے۔ ایران نیو کلیئر ہتھیار نہیں رکھ پائے گا، ایرانی شاندار لوگ ہیں۔

  انہوں نے کہا ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہو ئیں ، گزشتہ چند دن اسرائیل کےلیے بہت سخت تھے ۔ ایرا ن کے خلاف ہمیں تاریخی کامیابی ملی ۔

 یہ بھی پڑھیں:دبئی جانے کیلئےویزا کی شرط ختم

 انہوں نے کہا کہ ایران کو پتہ تھا کہ ہم حملہ کر نے والے ہیں ، جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں۔ لگتا ہے ایران اب ایٹمی پروگرام کی جانب  نہیں جائے گا ۔
 واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہونے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، اسرائیل کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔