ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل انعام 2026 کیلئے باضابطہ طور پر نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا سے ریپبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ٹرمپ کے کردار کو غیر معمولی اور تاریخی قرار دیاہے۔
بڈی کارٹر نے لکھا کہ دنیا میں دہشت گردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ترین ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اوراسرائیل اور ایران کے درمیان مسلح تنازع کے خاتمے میں ٹرمپ کے غیر معمولی اور تاریخی کردار کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کیلیے نامزد کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پر امریکی حملے ناکام نکلے،انٹیلیجنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا تھا،اس حوالے سے پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ختم ہوئی۔