قومی باکسر عثمان وزیر نے اپنےیوتھ ورلڈ چیمپئن ٹائٹل کا دفاع کر لیا

Jun 25, 2023 | 00:46:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رزینہ علی ) یوتھ ورلڈ چیمپئن قومی باکسر عثمان وزیر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

عثمان وزیر نے ٹائٹل چیلنجز تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو   شکست دی،  تمام ججز نے مشترکہ طور پر پوائنٹس کی بنیاد پرعثمان وزیر کو فاتح قرار دیا، آٹھ راونڈ پر مشتمل ورلڈ ٹائٹل فائٹ عثمان وزیر نے شاندار باکسنگ کا مظاہرہ کیا، پہلے 6 راونڈز میں تنزانین حریف نے عثمان وزیر کو سخت ٹف ٹائم دیا لیکن آخری دو راونڈ میں عثمان وزیر کے تابڑ توڑ حملوں نے حریف باکسر کو بے بس کر دیا۔ 

اپنے ہیرو کو سپورٹ کرنے  بڑی تعداد نے شائقین لالک جان سٹیڈیم گلگت پہنچے، عثمان وزیر کے جیتنے پر سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ گلگت میں سج گیا 

واضح رہے کہ عثمان وزیر اپنے ہوم گراؤنڈ گلگت میں پہلی بار اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کر رہےتھے، یہ ان کی گیارہویں انٹرنیشنل فائٹ تھی، وہ 11-0 کے سکور کے ساتھ اب تک ناقابل شکست ہیں۔