سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل 

Jun 25, 2022 | 18:54:PM
سیکیورٹی فورسز، دہشتگرد،جہنم واصل، شمالی وزیرستان۔
کیپشن: سیکیورٹی فورسز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کرے یا بات چیت؟ پاکستانیوں نے بتا دیا