مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

Jun 25, 2022 | 12:49:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو مداحوں بچھڑے سے 13 برس بیت گئے۔دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی پاپ گلوکاری اور ڈانس کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں، پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن نے صرف 5سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا۔

1964 میں گلوکار نےاپنے بھائیوں کے پاپ گروپ ’جیکسن فائیو ‘میں شمولیت اختیار کی اور اپنی بہترین آواز اور منفرد ڈانس سے دنیا بھر میں دھوم مچائی۔

گلوکار کا پہلا سولو ایلبم 1979 میں ’آف دی وال‘کے نام سے ریلیز ہوا جو مائیل جیکسن کی پہچان کی وجہ بنا۔ 1982 میں انکے ایلبم ’تھرلر‘ نے ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کیا، ایک کے بعد ایک ہٹ ایلبم دینے کے باعث انہیں ’’کنگ آف پاپ ‘‘کے خطاب سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ 57 برس قبل پاپ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے اور شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے مائیکل جیکسن ایک کامیاب ترین کیرئر اور بڑی حد تک متنازع زندگی گزارنے کے بعد 25 جون 2009 کو لاس اینجلس میں اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے۔
جہاں مائیکل جیکسن کا راک، فنک اور سول موسیقی کا امتزاج انھیں دنیا کا سب سے بڑا پاپ گلوکار بناتا ہے، وہیں اُن کی کاروباری قابلیت اور موسیقی کی مارکیٹ کی سمجھ بوجھ کا اُن کی ترقی میں اہم کردار رہا۔
مائیکل جیکسن نے جہاں اپنے کیرئر کے عروج پر ’تھرلر‘ جیسی میوزک البم پیش کی جسے بہت عرصے تک دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والی میوزک البم کا اعزاز حاصل رہا تو ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ان کی آخری پاپ البم چھ ہفتے کے لیے بھی میوزک چارٹس پر نہ ٹھہر سکی۔