حمزہ شہباز کی حلف برداری کا معاملہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jun 25, 2022 | 09:57:AM
حمزہ شہباز،حلف بردری،پی ٹی آئی ،انٹرا کوٹ اپیل،لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: کیا عدالت صدر کا اختیار استمال کر کے کسی کو وزیر اعلی کے حلف کا کہہ سکتی یے؟/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حمزہ شہباز کے حلف برداری کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔ رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے لئے ریگولر کاز لسٹ جاری کر دی۔

 جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر 28 جون کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

حمزہ شہباز کے وکیل دلائل دیں گے کہ کیا عدالت گورنر کے علاوہ کسی اور کو وزیر اعلی کا حلف لینے کا کہہ سکتی ہے؟ کیا عدالت صدر کا اختیار استمال کر کے کسی کو وزیر اعلی کے حلف کا کہہ سکتی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں:عید کی آمد: مفتاح اسماعیل نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

 پانچ رکنی لارجر بنچ میں جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس محمد ساجد محمود سیھٹی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

 پی ٹی آئی کے رہنماء میاں محمود الرشید، سبطین خان، سپیکر اسمبلی پرویز الہی سمیت دیگرز نے انٹرا کورٹ اپلیں دائر کر رکھی ہیں۔ لارجر بنچ میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل شہزاد شوکت پیش ہوں گے

 چودھری پرویز الہی کی جانب سے بریسٹر علی ظفر، امتیاز صدیقی پیش ہوں گے۔ صدر پاکستان کی جانب سے احمد اویس، حمزہ شہباز کی جانب سے منصور اعوان ایڈوکیٹ ہیش ہوں گے۔