بگ باس فیم بھارتی اداکارہ کیوں گرفتار ہوئی۔۔۔؟

Jun 25, 2021 | 15:55:PM
 بگ باس فیم بھارتی اداکارہ کیوں گرفتار ہوئی۔۔۔؟
کیپشن: بھارتی اداکارہ پائل روہتگی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بگ باس فیم بھارتی اداکارہ پائل روہتگی   کو احمد آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اداکارہ پر سوسائٹی کے چیئرمین کو گالیاں دینے کا الزام ہے جس کے بعد اداکارہ کو   گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق پائل روہتگی پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ وہ معاشرے کے دوسرے لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کرتی ہیں اور انہیں ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکی بھی دیتی ہیں جس کے بعد اداکارہ کے خلاف شکایت درج کرائی  گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ  کی وجہ سے معاشرے کے لوگ بہت پریشان تھے۔پورٹس کے مطابق  پائل روہتگی کی سوسائٹی میں 20 جون کو ایک میٹنگ ہوئی تھی لیکن اداکارہ کو اس میٹنگ میں نہیں بلایا گیا تھا۔ پائل میٹنگ میں نہ بلائے جانے کے بعد بھی وہاں پہنچیں اور جب اس نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو انہیں چپ کرا دیا گیا جس پر پائل ناراض ہوگئیں اور چیئرمین سے بحث کرنے لگیں۔ اسی دوران انہوں نے چیئرمین کو گالیاں دینا شروع کردیں۔ اسی واقعے سے متعلق شکایت کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔قابل غور ہے کہ اس سے پہلے بھی پائل روہتگی ایک بار گرفتار ہو چکی ہیں۔  پائل روہتگی کو راجستھان پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اب  پائل کو احمد آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی تو میں جوان ہوں۔۔ انیل کپور کے فلمی سفر  کو 38سال مکمل