ابھی تو میں جوان ہوں۔۔ انیل کپور کے فلمی سفر  کو 38سال مکمل

Jun 25, 2021 | 13:38:PM
ابھی تو میں جوان ہوں۔۔ انیل کپور کے فلمی سفر  کو 38سال مکمل
کیپشن: بالی ووڈ اداکار انیل کپور(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) بھارتی فلموں کے آج بھی جوان نظر آنے والے اداکار انیل کپور کو اپنا فلمی سفر شروع کئے ہوئے38سال مکمل ہوگئے ہیں۔توانائی سے بھرپور تسلیم کئے جانے والے اداکار نے فلم’وہ سات دن‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا.

ایک بھارتی اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق  پیار اور دل ٹوٹنے کی کہانی پر مبنی فلم’وہ سات دن‘ 23جون 1983 کو ریلیز ہوئی تھی. انیل کپور نے اپنی ایماندار اورمعصومانہ اداکاری سےسب کا دل جیت لیا۔ اس فلم میں پدمنی کولہا پوری اور نصیرالدین شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔ اپنے خام سے جذبات،دلکش موسیقی اور بھرپور کرداروں کی وجہ سے فلم ابھی تک مداحوں کی ہمیشہ پسندیدہ بنی ہوئی ہے۔انڈسٹری میں 38سال گزر جانے کے بعد بھی انیل کپور کے پاس اب بھی وہی جادو اور توانائی ہے جو اپنے دلکش اور کرشمے سے شائقین کو راغب کرتے ہیں۔ انہوں نے’مسٹر انڈیا‘ ،’ تیزاب‘، ’رام لکھن‘ اور لمحے جیسی بہت سی بڑی بلاک بسٹر فلمیں انڈسٹری کو دیں اور آج بھی یہ جادو باقی ہے۔سپر سٹار انیل کپور کو آخری بار تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم ’اے کے ورسس اے‘ کے میں زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اب یہ پاور ہاؤس آئندہ فلم ’جگ جگ جیو‘میں ایک اہم کردار میں نظر آئے گا۔اس کے علاوہ انیل کپور فلمساز کرن جوہر کےتاریخی ڈراما فلم’تخت‘ اورسندیپ ریڈی وانگا کی’اینیمل‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم’ کرش ‘کی نمائش کے 15 سال مکمل،ہریتک روشن نے ویڈیو شئیر کر دی