فلم’ کرش ‘کی نمائش کے 15 سال مکمل،ہریتک روشن نے ویڈیو شئیر کر دی

Jun 25, 2021 | 10:06:AM
فلم’ کرش ‘کی نمائش کے 15 سال مکمل،ہریتک روشن نے ویڈیو شئیر کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار ہریتک روشن کی فلم’ کرش ‘کی نمائش کے 15 سال مکمل ہوگئے ۔اس موقع پر ہریتک روشن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ’کرش۔4‘ کے بارے میں اشارہ دیا ہے۔

بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق ہریتک روشن کی 'کرش' 23 جون 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔یہ ہریتک کی پہلی سائنس فکشن فلم تھی۔فلم کرش ’کوئی مل گیا‘ فلم کا سیکوئل تھی ۔ہدایتکار راکیش روشن کی فلم کرش میں ہریتک کے ساتھ پرینکا چوپڑا ، ریکھا ، نصیرالدین شاہ مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ہریتک روشن نے15 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ایک ویڈیو شئیر کی ہے .

ہریتک روشن نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہومیں لکھا ہے کہ ’’ماضی میں جو ہونا تھا ، ہوچکا ہے۔۔دیکھتے ہیں مستقبل کیا لے کر آتا ہے‘‘۔ہریتک نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں کرش اور ماسک کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ہریتک روشن کے مداح کافی پرجوش ہیں کہ کرش ایک بار پھر بڑے پردے پر دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی گوری نے کیسی تصویر شئیر  کردی جس پر شور مچ گیا