کیلیفورنیا کے آسمان پر ایسا نظارہ کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل

Jul 25, 2026 | 13:01:PM
کیلیفورنیا کے آسمان پر ایسا نظارہ کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کروز کے آسمان پر بادلوں کا ایسا دلکش نظارہ کیا گیا کہ دیکھنے والی ہر آنکھ حیرت کی تصویر بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے منگل کو شام ڈھلتے وقت آسمان پر سمندری لہروں کی صورت میں گہرے سیاہ اور سفید بادلوں کو دیکھا گیا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بادلوں پر پڑنے والی سورج کی روشنی نے منظر کو مزید خوبصورت بنایا ۔

 مقامی افراد  نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

ساحل پر موجود ایک خاتون نے بادلوں کا یہ دلکش منظر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کی ویڈیوخاصی وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: پولینڈ کے شہری کے عجیب کارنامے نے سب کی توجہ حاصل کر لی