پولینڈ کے شہری کے عجیب کارنامے نے سب کی توجہ حاصل کر لی

Jul 25, 2026 | 12:28:PM
 پولینڈ کے شہری کے عجیب کارنامے نے سب کی توجہ حاصل کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے دو گھنٹے سے زیادہ وقت قدرتی برف میں گزار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

41 سالہ ڈیمیئن کاسپرژک نے شلاختوا میں کی گئی ایک کوشش میں 2 گھنٹے، 12 منٹ اور 12 سیکنڈ تک مکمل طور پر قدرتی برف میں دفن رہ کر مردوں میں طویل ترین دورانیے کا عالمی اعزاز حاصل کیا۔ 

اس سے پہلے بھی ڈیمیئن کاسپرژک مردوں کی کیٹگری میں مصنوعی برف میں طویل ترین دورانیے 5 گھنٹے، 1 منٹ اور 33 سیکنڈ کا ریکارڈ ساتھ اپنے نام کر چکے ہیں۔

انہوں نے اپنی کامیابی کا سبب ویلیرین رومانوفسکی کو بتایا جن کے نام برفیلے پانی میں سب سے طویل وقت گزارنے سمیت متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:بے قابو شعلوں نے فرانس ،سپین کو ہلا کر رکھ دیا