کراچی: ملیر کورٹ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

Jul 25, 2025 | 11:10:AM
کراچی: ملیر کورٹ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملیر کورٹ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتاناہے کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا اور پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہری کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی جب کہ گرفتار ڈرائیور کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔