زلزلے سے زمین ایک بار پھر لرز اٹھی، 6.0 شدت ریکارڈ

Jul 25, 2023 | 15:54:PM
زلزلے سے زمین ایک بار پھر لرز اٹھی، 6.0 شدت ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسا تینگارا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوساتینگارا جزیرے پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 6.0 تھی تاہم زلزلے کے نتیجے میں سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما ایجنسی کا کہنا ہے کہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 75 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز مشرقی علاقے میں تیمور لیسٹے کے قریب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کی اہم شخصیت پیپلز پارٹی میں شامل

 مقامی حکام کا کہنا ہےکہ کچھ علاقوں میں زلزلے کی شدت کم بھی محسوس کی گئی ہے جبکہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔