ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

Jul 25, 2023 | 11:13:AM
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان, دورہ اگست کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے,
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے، ترکیہ صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا, ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان بھی اُن کے ہمراہ ہوں گے۔دورہ اگست کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق دورے میں ترک صدر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہو گی۔ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔دونوں ممالک کے مابین باہمی و  دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔وفد میں ترکیہ بحریہ کے اعلی حکام بھی شریک ہوں گے۔

ضرور پڑھیں:پی آئی اے کی تنظیم نو، اہم ترین اجلاس آج لاہور میں طلب

ترک صدر اور ترک بحریہ کے حکام پاک بحریہ میں شامل ہونے والے نئے بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ بھی کریں گے۔ پی این ایس طارق کی لانچنگ کے لیے باقایدہ تقریب کا انعقاد کیا جاے گا۔