پی آئی اے کی تنظیم نو، اہم ترین اجلاس آج لاہور میں طلب

Jul 25, 2023 | 10:01:AM
 پی آئی اےکی تنظیم نو کا  اہم ترین اجلاس آج لاہور میں طلب ہوگا۔چیئرمین پی آئی اے، سی سی او اور  سیکریٹری ہوابازی سمیت اعلیٰ افسران لاہور پہنچ گئے ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پی آئی اے کی تنظیم نو کا  اہم ترین اجلاس آج لاہور میں طلب ہوگا۔چیئرمین پی آئی اے، سی سی او اور  سیکریٹری ہوابازی سمیت اعلیٰ افسران لاہور پہنچ گئے ہیں۔ 

اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔ ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ قومی ایئر لائن کی تنظیم نو سے متعلق بورڈ ارکان کو آگاہی دے گی۔  
 ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے تنظیم نو کے پلان پر کام شروع کردیا گیا ہے۔پی آئی اے  کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ کی تجویز  دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ٹیلی فونک رابطہ

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کو درپیش مالی مشکلات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔