ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ کا کیس:پیپلز پارٹی کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی نے پرویز الہٰی کی درخواست میں فریق بننے کی درخواست تیار کرلی.
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں فریق بننے کی درخواست تیار کر لی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے درخواست کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان موجود ہیں ان کا بھی موقف سنا جائے۔ کیس کی مرکزی درخواست میں فریق بننےکی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویزالہٰی کی درخواست پر اہم سماعت آج ہوگی۔
یاد رہے کہ جمعے کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کے خط کو بنیاد بنا کر ان کی پارٹی کے 10 ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد کردیے تھے۔
پنجاب اسمبلی کے ان ارکان نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہیٰ کو ووٹ دیا تھا جبکہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے خط میں اپنے بھائی پرویز الہیٰ کے مقابل امیدوارحمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی تاکید کی تھی۔ چودھری پرویز الہیٰ نے ڈپٹی اسپیکر کی اس رولنگ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔