نکا ح کے با وجو د رخصتی کیو ں نہ ہو سکی ۔۔ٹک ٹاکر ز ذوالقرنین اور کنول آفتاب کا اہم انکشاف۔۔ویڈیو وا ئرل

Jul 25, 2021 | 17:36:PM
نکا ح کے با وجو د رخصتی کیو ں نہ ہو سکی ۔۔ٹک ٹاکر ز ذوالقرنین اور کنول آفتاب کا اہم انکشاف۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) پا کستانی ٹک ٹاکر ز ذوالقرنین اور کنول آفتاب نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا صرف نکاح ہوا ہ، رخصتی تاحال نہیں ہوئی۔

ذوالقرنین اور کنول نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان فضا علی نے سوال کیا کہ سننے میں آرہا ہے کہ آپ لوگوں کی رخصتی نہیں ہوئی تو کیا یہ سچ ہے۔سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے بتایا کہ جی ہاں ابھی صرف ہمارا نکاح ہوا ہے، رخصتی ہونا باقی ہے، کووڈ کی وجہ سے ہم نے گھر میں ہی چھوٹی سی تقریب میں نکاح کر لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میری اور کنول دونوں کی خواہش ہے کہ ہم اپنی شادی دھوم دھام سے کریں، کورونا کے حالات بہتر ہونے کے بعد ہم رخصتی کر لیں گے، ارادہ ہے کہ ایک سال کے اندر ہماری رخصتی ہو جائے۔

یا د رہے ٹاک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب رواں برس اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی خوبصورت ویڈیو زوا ئرل۔۔مدا ح بھی دنگ رہ گئے