سرگودھا میں نوجوان کی خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سرگودھا میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ریسکیوک حکام نے بتایا کہ خودکشی کرنے والا ارسلان سرگودھا 47 پل پر قائم مٹھائی کی دکان پر سکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے ملازم تھا، ارسلان نے پہلےاپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ خودکشی کا واقعہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کنفرم ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے مزید چھان بین شروع کر دی گئی ہے جبکہ خودکشی کرنے والے نوجوان کا تعلق جناح کالونی گلی نمبر 5 سے ہے۔ اس کی عمر 26 سال تھی۔
یہ بھی پڑھیں : جرمنی اور اٹلی کے بعد سپین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونےسے انکار کر دیا