کراچی :سپرہائی وے اور ملیر کورٹ کے قریب ٹریفک حادثات ،2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں سپرہائی وے اور ملیر کورٹ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 راہگیر جاں بحق ہوگئے ۔
سائٹ سپرہائی وے کے علاقے سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے راہگیر کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران سفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ مہر دین ولد بخت علی کے نام سے کی گئی،متوفی سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب کا رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کا سولر سسٹم کنکشنز کی بلنگ پر یو ٹرن
اسی طرح ملیر سٹی کے علاقے ملیر کورٹ پل کے قریب ہفتے کو دیر رات تقریباً ڈیڑھ بجے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا راہگیر اتوار کی الصبح جناح ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 65 سالہ ذوالفقار ولد مشتاق احمد کے نام سے کی گئی ہے۔