آج کا پکوان: اروی کے پتّوں کے پکوڑے

Jan 25, 2026 | 12:15:PM
آج کا پکوان: اروی کے پتّوں کے پکوڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آج ہم آپ کو ایک ایسی ڈش کی ترکیب بتانے جا رہے ہیں جو شاید ہی آپ نے کھائی ہولیکن ایک مرتبہ گھر میں بنانے کے بعد آپ  اسے دوبارہ  ضرور بنانا پسند کریں گے، جی ہاں یہ ہیں اروی کے پتّوں کے پکوڑے ، انہیں بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
بنانے کیلئے درکار اجزا: اروی کے پتّے6 عدد، بیسن ایک پیالی، اِملی کا گاڑھا رَس 2 بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ (بھون کر پسا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر آدھا بڑا چمچہ، تیل تلنے کے لئے۔

بنانے کا طریقہ: اروی کے پتّوں کو اچھی طرح سے دھو کر پھیلا دیں، ایک پیالے میں بیسن اور تمام مسالے اچھی طرح یکجان کرکے ذرا سا پانی ملا کر پیسٹ تیار کر لیں۔

 پھر اروی کے ایک ایک پتّے پر اُلٹی جانب سے یہ پیسٹ ہاتھ سے پھیلا کر لگائیں اور کنارے اندر کی طرف پلٹ کر رول بنا لیں۔

 ایک بڑی دیگچی میں پانی گرم کرکے اس پر بڑے سائز کی چھلنی رکھ دیں، اروی کے پتّوں کے رول اس چھلنی پر پھیلا کر رکھ دیں تاکہ بھاپ کی مدد سے یہ گل جائیں۔

 ایک جانب سے گل جانے پر پلٹ کر دوسری طرف سے بھی بھاپ لگائیں اور پھر نکال کر کسی ٹرے میں رکھ دیں۔

 فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے بھاپ لگائے ہوئے اروی کے پتّوں کے رول گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں اور نکال کر جاذب کاغذ پر رکھتی جائیں اور ایک رول کے چار ٹکڑے کاٹ لیں۔

 لیجئے اروی کے پتّوں کے پکوڑے تیار ہیں۔