ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

Jan 25, 2026 | 11:29:AM
ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کا مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونےوالے خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگرسنگین دفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس کےمطابق ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والا دھماکہ خودکش تھا،جس میں چھ افراد شہید ہوئے۔
مقدمے کےمتن کےمطابق دھماکہ مہمانوں کے کمرے میں رات 9 بج کر 35 منٹ پر ہوا،دھماکے کے نتیجے میں کمرہ مکمل طورپرمنہدم ہوگیاجبکہ لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا،واقعے کےبعد تفتیشی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرڈی این اے سیمپلز اور دیگر فرانزک شواہد حاصل کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے گھروں کا دورہ
پولیس کےمطابق دھماکے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھااور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔